Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کے لیے کاروبار کے آغاز پر معلومات

کورونا وائرس کےباعث مقابلوں کا انعقاد آن لائن ہو رہا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
ایم آئی ٹی انٹرپرائزز فورم کے تحت سعودی نوجوانوں میں کاروبار کے آغاز پر معلومات اور بات چیت کے پانچویں ایڈیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پانچویں ایڈیشن کے سلوگن میں ’ایجادات، حوصلہ افزائی، رابطے قائم کرنا‘ شامل ہے۔ رجسٹریشن کے لیے اندراج کا آغاز جمعے سے ہو گا جو 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رواں سال ان مقابلوں کا انعقاد آن لائن کیا جا رہا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے اندراج  10 دسمبر تک جاری رہے گا (فوٹو: عرب نیوز)

کمیونٹی جمیل میں انٹرپرینیورشپ پروگرامز نے عرب نیوز کو بتایا کہ اس بات چیت میں دوسرا سٹارٹ اپ انویسٹمنٹ فورم (ایس آئی ایف) بھی شامل ہوگا جس میں دنیا بھر سے جدید سٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ سعودی ایلومنی نیٹ ورک کونسل کے آغاز کی بھی توقع ہے۔
کاروباری آغاز پر معلومات کی تین لائنیں ہیں سٹارٹ اپ، سوشل انٹرپرائزز اور آئیڈیاز۔
یہ معلوماتی بات چیت ایم آئی ٹی انٹرپرائزز فورم، سعودی ایکسلریٹر اور انٹرپرینیورشپ سینٹر کے تعاون سے چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔

کاروباری معلومات کی تین لائنیں ہیں سٹارٹ اپ، سوشل انٹرپرائزز اور آئیڈیاز (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی سٹارٹ اپ میں مقابلہ جیتنے والی 9 ٹیموں کو انٹرپرائز فورم عرب سٹارٹ اپ مقابلے میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
گذشتہ سال کے سٹارٹ اپ ٹریک مقابلے کے فاتح احمد بخامسین نے عرب نیوز کو بتایا کہ ان کا فروٹس 360 سافٹ ویئر جو ریئل ٹائم تجزیہ پیش کرنے کے لیے پوائنٹ آف سیل کو مربوط کرتا ہے کو اس انعام سے فائدہ ہوا ہے۔
احمد نے  بتایا کہ اس انعام سے ہمارے  لیے کچھ ضروری وسائل کے حصول کے ساتھ ساتھ  ہمیں مارکیٹنگ میں بھی مدد ملے گی۔
محمد دومیس نے عرب نیوز کو بتایا کہ ہماری جلیسا ایپ کی مدد سے کام کرنے والے والدین کو اپنے بچوں کے لیے کوئی گھریلو خادمہ یا بہترین نگہداشت کا ادارہ ڈھونڈنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس ہم نے سوشل انٹرپرائزز ٹریک جیت لیا تھا۔ اگر ہم یہ مقابلہ اور ایک لاکھ  ریال کا انعام نہ جیتتے تو شاید ہمیں اپنا ادارہ  بند کرنا پڑتا۔
اب ہمارے پاس 10 ہزار صارفین جس میں 6 ہزار والدین شامل ہیں ہمارے ساتھ منسلک ہیں۔
ہم نے اس مقابلے کی بدولت بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کی۔
یہاں تک کہ کچھ لوگ جو گذشتہ سال اس کاروباری آغاز کے مقابلے میں نہیں جیتے تھے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاروباری بات چیت سے بہت فائدہ اٹھایا۔

 

شیئر: