Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری کون؟ پیپلز پارٹی کی وضاحت

بختار بھٹو زرداری سابق وزیراعظم بینظیر اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری اور ان کے خاندان سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا کے بیٹے ہیں جو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ منگنی سے متعلق سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کی گئی غلط معلومات کو واضح کرنا ہے۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختار زرداری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوگی۔
بیان کے مطابق محمد یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے کنسٹرکشن اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار قائم کیا۔
محمود جو اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں، 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے۔
انہوں پرائمری تعلیم ابوظہبی سے حاصل کی جبکہ سیکنڈری تعلیم برطانیہ میں حاصل کی۔
ڈرہم یونیورسٹی سے انہوں نے قانون کی ڈگری لی۔ محمود چوہدری کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔

شیئر: