جی ٹو ئنٹی کانفرنس: ’ بروق‘ پلیٹ فارم سے کارروائی دکھائی جائے گی
جی ٹو ئنٹی کانفرنس: ’ بروق‘ پلیٹ فارم سے کارروائی دکھائی جائے گی
بدھ 18 نومبر 2020 6:46
کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب کی زیر صدارت ہو رہی ہے۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی( سدایا) نے جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلیں۔’ بروق‘ پلیٹ فارم سے کانفرنس کی کارروائی پیش کی جائے گی۔
جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب کی زیر صدارت ہو رہی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’بروق‘ محفوظ بصری رابطہ پلیٹ فارم ہے اور اس کا انتظام سدایا کے پاس ہے۔
’بروق‘ پلیٹ فارم سے اس سے قبل 700 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اجلاسوں کا رروائی کامیابی سے منظم کی گئی ہے۔
سدایا نے کانفرنس کے موقع پر سائبر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔(فوٹو الاقتصادیہ)
بروق پلیٹ فارم نے ہی مارچ 2020 میں جی ٹوئنٹی ہنگامی ورچوئل سربراہ کانفرنس کا کارروائی کامیابی سے پیش کی تھی ۔
بروق پلیٹ فارم ہی سعودی کابینہ، مجلس شوری اور اوپیک سمیت سعودی عرب کے سرکاری اور نیم سرکاری اہم اجلاسوں کی کارروائی دکھانے پر مامور ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹیاعلی صلاحیتوں کے حامل سعودی نوجوانوں کی مدد سے’ بروق‘ پلیٹ فارم چلا رہی ہے۔
یہ مقامی و بین الاقوامی، سرکاری اور گغیر سرکاری اجلاس محفوظ طریقے سے پیش کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ سدایا نے جی ٹوئنٹی ورچوئل سربراہ کانفرنس کے موقع پر سائبر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔