Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت چھ علاقوں میں سنیچر کو بارش متوقع

’ہفتے کی صبح شمالی مملکت میں دھند رہے گی‘۔(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سنیچر کو مملکت کے چھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ’ مکہ ، مدینہ، حائل، قطیف اور حدود شمالیہ کے علاقے بارش کی زد میں ہوں گے‘۔
’مشرقی ریجن بھی بارش کی لپیٹ میں ہوگا۔ مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
’گرد آلود ہواوں کا سللسلہ بھی جاری رہے گا۔ مملکت کے مشرقی شمالی اور وسطی علاقوں میں حد نظر محدود ہو جائے گی‘۔

ینبع  میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی ہے۔(فوٹوعاجل)

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ’ہفتے کی صبح شمالی مملکت میں دھند رہے گی‘۔
’سنیچر کو سعودی عرب کے سب سے زیادہ گرم علاقے مکہ، جازان اور قنفذہ ہوں گے۔ یہاں درجہ حرارت 35 درجہ سینٹی گریڈ ہوگا۔ سب سے کم درجہ حرارت عرعر میں رہے گا‘۔
سعود ی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعے کو تبوک ریجن میں بارش کی اطلاعات ہیں۔
الوجہ اور امج کمشنریوں میں بھی بارش کا سلسلہ رہا ہے۔ جازان سے بھی جمعے کو بارش کی اطلاع ملی ہے۔
سبق ویب کے مطابق ینبع کے علاقے میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

شیئر: