Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ کسٹم میں سامان کی نیلامی اتوار کو ہوگی

سعودی محکمہ کسٹم نے کنگ عبدالعزیز بندرگارہ میں انواع و اقسام کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔ نیلامی مشترکہ کسٹم نظام کے مطابق ہو گی ۔  
’اخبار 24 ‘کے مطابق نیلامی اتوار کو صبح دس بجے کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کے کسٹم سیکشن میں ہو گی۔ 
سعودی کسٹم نے کہا ہے کہ جو لوگ نیلامی میں حصہ لینا چاہیں انہیں 50 ہزار ریال انشورنس کے طور پر جمع کرانے ہوں گے ۔
مبینہ رقم کا مصدقہ چیک کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل کے نام سے جمع کرانا ہو گا ۔  
سعودی کسٹم نے بتایا کہ نیلامی کا فیصلہ ہونے پر نیلام  شدہ سامان پہلی فرصت میں کسٹم یارڈ سے نکالنا ہو گا اس کے لیے کسٹم ڈائریکٹر جنرل کے نام نیلام شدہ سامان کی مکمل قیمت کا چیک جمع کرانا ہو گا ۔
علاوہ ازیں نیلامی کی رقم کے تناسب سے 2.5 فیصد نیلامی فیس بھی جمع کرنی ہو گی ۔ 
سعودی کسٹم کا کہنا ہے اگر مقررہ مدت  تک سامان نہ نکالا گیا تو ایسی صورت میں اس کا کرایہ وصول کیا جائے گا اور نیلام شدہ سامان دوبارہ فروخت کر دیا جائے گا ۔ 
سعودی کسٹم نے تاکید کی کہ نیلامی میں شرکت کرنے والوں کو وزارت صحت کی مقرر کر دہ ایس او پیز کی پابندی بھی کرنا ہو گی۔ 
 

شیئر: