امارات: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم
قیدیوں کو معاشرے کا مفید اور فعال رکن بنانے کےلیے تربیت دی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ریاست دبئی کے حکمراں کی حیثیت سے امارات کے 48 ویں قومی دن کے موقع پر مختلف ملکوں کے 472 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر حسام الحمیدان نے بتایا کہ قیدی رہائی کے بعد معاشرے کا حصہ بنیں گے اور معمول کی زندگی گزار سکیں گے ۔
انہیں قید کے دوران معاشرے میں مفید شہری بنانے کی تربیت دی جاتی رہی ہے ۔رہائی رواداری کے اصول پر کی گئی ہے ۔
پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رہائی کےلیے یکجہتی قائم کر لی ۔
ام القیوین کے حاکم شیخ سعود المعلا نے قومی دن کے موقع پر متعدد قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے تاکہ قیدی رہائی پاکر اپنے رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر قومی دن کی خوشیاں منا سکیں ۔