کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار870 تک پہنچ گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزرات صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 220 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک ہی روز میں 13 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے جس کے بعد اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 870 تک پہنچ گئی ۔
سنیچر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق چوتھے روز بھی ریاض میں سب سے زیادہ مریض سامنے آئے جن کی تعداد 55 رہی ۔
ایک ہی دن میں 401 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو،ایس پی اے)
جدہ میں 28 ، مدینہ منورہ 15 ، مکہ مکرمہ 12 ، تبوک 8 ، بنی حسن اور طائف میں مریضو ں کی تعداد 7 ، سات رہی جبکہ دمام اور نجران میں 6 ، چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ابھا ، خمیس مشیط اور وادی الدواسر میں 5 ، پانچ افراد میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا جبکہ المبرز ، الھفوف ، بریدہ ، قطیف اور حائل میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی ۔