Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز میلے میں ننھے باز پروروں کا مقابلہ

’ننھے باز پروروں کا مقابلہ 11 دسمبر کو ہوگا جس میں 15 سے کم عمر باز پرور شریک ہوں گے‘ (فوٹو: سبق)
کنگ عبد العزیز باز میلے میں باز پالنے کا شوق رکھنے والے بچوں کے لیے بھی مقابلہ ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق باز پالنے کا شوق رکھنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بازوں کے درمیان 400 میٹر کامقابلہ ہوگا جس میں اول آنے والے 10 بازوں کے مالکان میں 50 ہزار ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ننھے باز پروروں کا مقابلہ 11 دسمبر کو طے کیا گیا ہے جس میں 15 سال سے کم عمر باز پرور شریک ہوں گے‘۔
دوسری طرف ننھے باز پرور سعود محمد السریعی نے کہا ہے کہ  اسے باز پالنے کا شوق اپنے چچا سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’باز میلے میں اپنے چچا کے ساتھ ہوتا ہوں اور انہی سے  باز پروری کے اسرار وموز سیکھ رہا ہوں‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’11 دسمبر کو 15 سال سے کم عمر باز پروروں کے مقابلے میں شرکت کروں گا‘۔

شیئر: