Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹکنےوالے 3 افراد کو تلاش کرلیاگیا

رضاکار گروپ قدرتی آفات میں بھی لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
رضاکاروں کے گروپ نے عسیر ریجن کے صحرائی علاقے میں بھٹک جانے والے 3 افراد کو تلاش کرلیا جبکہ چوتھے کی تلاش جاری ہے۔
ویب نیوز’عاجل‘ کے مطابق امدادی رضاکاروں کے گروپ ’غوث ‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحرا میں گم ہونے والے تینوں افراد کی گاڑی ریت میں پھنس گئی تھی ۔
گاڑی کو ریت سے نکالنے کی بہت کوشش کی مگرتمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں اور گاڑی ریت میں مزید دھستی چلی گئی یہاں تک کہ اس کی بیٹری بھی جواب دی گئی۔

 رضاکاروں کو امدادی کاموں کی مکمل تربیت فراہم کی جاتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

صحرامیں پھنس جانے والوں نے امداد کے لیے موبائل سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی مگر سگنلز کا مسئل درپیش تھا جس پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ چاروں مختلف سمتوں میں جاکر موبائل سے امدادی سگنلز بھیجنے کی کوشش کریں ۔
رضاکار گروپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہفتے کی صبح امدادی سگنل موصول ہوا جس میں صحرا میں پھنس جانے والوں کی لوکیشن کا اندازہ ہو گیا۔
لوکیشن کا اندازہ ہوتے ہی فوری طور پر امدادی ٹیم نے صحرا کا سفر شروع کردیا۔ مخصوص گاڑیوں کے ذریعے ٹیم کے ارکان وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے گم ہونے والوں کو تلاش کر لیا۔
تین افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا جبکہ چوتھے کی تلاش ہنوز جاری ہے۔
واضح رہے ’غوث‘ رضاکاورں کی ٹیم ہے جو صحرااور پہاڑی علاقوں میں پھنس جانے والوں کوتلاش کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام کرتی ہے ۔

شہری دفاع کی جانب سے بھی ’غوث‘ رضاکاروں کی خدمات کوسراہا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

رضاکاروں کے اس گروپ نے اب تک بے شمار افراد کو جو صحرا کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں پھنس گئے تھے تلاش کرکے انہیں انکے گھروں تک پہنچایا ہے۔
شہری دفاع کی جانب سے بھی رضاکاروں کے گروپ ’غوث‘ کی خدمات کو سراہا گیا ۔ گروپ نہ صرف صحرا میں پھنس جانے والے بلکہ قدرتی آفات میں بھی شہری دفاع کے ساتھ امدادی مہم میں شریک ہوتا ہے۔

شیئر: