مسجد نبوی کے امور کی ذمہ دار ایجنسی مسجد نبوی تک زمزم پہنچانے میں کوشاں ہے، کورونا وائرس کے دوران ایجنسی نے یہ کام جانفشانی کے ساتھ کیا ہے۔
مسجد الحرام سے مسجد نبوی تک روزانہ 421 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے زمزم پہنچایا جاتا ہے، یہ 29 ٹینکروں کے ذریعے 150 ٹن روزانہ منتقل کیا جاتا ہے،یہ ٹینکر خاص اسٹیل کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں،رمضان المبارک اورایام حج میں یہ 300 ٹن ہوجاتا ہے۔
ایجنسی یہ یقینی بناتی ہے کہ زمزم منتقل کرنے میں مکمل احتیاط برتی جائے اس کےلیے زمزم بھرنے اور خالی کرنے کی جگہوں پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،زمزم پہنچنے کے بعد اسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حرم مکی میں زمزم کی 12 لاکھ بوتلوں کی تقسیمNode ID: 515511
-
حرم مکی میں زمزم تقسیم کرنے کی ریڑھیوں کا افتتاحNode ID: 519946
-
زائرین حرم کے لیے زمزم کی بوتلوں کی فراہمیNode ID: 521196
زمزم جب ٹینکرز کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچتا ہے تو اسے فیبر سے بنے ٹینکوں میں اسٹاک کردیا جاتا ہے یہ چار مرکزی ٹینک ہیں ہر ایک 230 مکعب میٹر ہے، ان کی چادریں فیبر سے بنائی گئی ہیں،اسی طرح ان ٹینکوں کے ساتھ تین مزید 400 مکعب میٹر کے ٹینک بھی بنائے گئے ہیں جہاں زمزم اور صاف پانی اسٹاک کیا جاتا ہے۔
ذخیرہ اندوزی کے مرحلے کے بعد زمزم کو سٹینلس سٹییل پائپوں کے ذریعے ٹینکوں سے بھرنے والے مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔
