Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھانے میں ’چاندی کا ورق‘ استعمال کرنا نقصان دہ؟

کھانے میں المونیم کے ورق کا استعمال بعض اوقات فوڈ پوائزننگ کا سبب بھی بنتا ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
محققین نے المونیم سے تیارشدہ ’چاندی کے ورق‘ کو کھانے میں استعمال کرنے سے خبردار کرتے ہوئے اسے ’صحت کے لیے خطرناک‘ قرار دیا ہے۔
ہیلتھ لائن میڈیکل ویب سائٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کھانا پکانے کے دوران داغوں سے بچانے کے لیے چولہے کی سطح کو المونیم کے ورق سے ڈھانپ دیا جاتا ہے اور کھانے کی پیکنگ کے لیے بھی یہ ورق استعمال ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مضر ہے۔
محققین کے مطابق ان اوراق سے چولہے کو ڈھانپنا گھر والوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے چھوٹے ٹکڑے گیس کے پائپ میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور گیس کا پریشر بڑھنے سے کچن میں آگ بھڑک سکتی ہے۔
جب گیس کے پائپ کو صاف رکھنے کے لیے اس ورق میں لپیٹا جاتا ہے جو اس سے اس کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس سے گیس بند ہوجاتی ہے اور بعض اوقات باورچی خانہ میں اچانک کھل جانے سے آگ بھڑک اٹھنے کا سبب بنتی ہے۔
جب یہ ورق کھانا بنانے اور گرم کھانے کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے اجزا کھانے میں شامل ہو جاتے ہیں، پھر یہ جسم میں جمع ہو کر دماغ اور ہڈیوں تک پہنچ جاتے ہیں جو الزائمر اور آسٹیوپوروسز کی بیماری کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات ان کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ بھی ہو جاتی ہے۔

جب یہ ورق کھانا بنانے اور گرم کھانے کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے اجزا کھانے میں شامل ہو جاتے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)

سرخ گوشت اور مرغی کے گوشت کو اس ورق میں پکانے سے المونیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے کیونکہ پکنے کے عمل کے دوران یہ ٹماٹر اور لیمو کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے جو تیزابیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں جسم میں ایسے اجزا جمع ہو جاتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
محققین نے نشاندہی کی ہے کہ جو لوگ کھانے میں المونیم کے ورق کا استعمال کرتے ہیں، ان میں اس سے متاثر ہونے کی علامات میں ’سوجن، گیس، سر درد، پیٹ میں درد ، جلن، خشک جلد وغیرہ شامل ہیں۔
اسی طرح گوشت  کھانے سے عدم رغبت، اس کے ساتھ کچھ  دیگر علامات بھی ہیں جو بڑی مقدار میں المونیم جسم میں جمع ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں جیسے  پٹھوں کی کمزوری، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محرومی، جسم میں کیلشم  کی کمی اورآسٹیوپوروسس وغیرہ۔

شیئر: