امارات: کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد بڑھنے لگی
امارات: کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد بڑھنے لگی
منگل 22 دسمبر 2020 17:39
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ 40 ہزار 51 نئے ٹیسٹ ہوئے- (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں منگل 22 دسمبر 2020 کو کووڈ 19 کے نئے مریضوں کی تعداد 1226 رہی جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے- منگل کو 1611 کورونا سے شفایاب ہوئے- 3 افراد کی مہلک مرض سے وفات ہوئی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کے نئے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 878 ہو گئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد منگل کو بڑھ کر ایک لاکھ 71 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 451 ہوگئی ہے- (فوٹو وام)
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد کی کورونا سے ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 642 ہوگئی ہے-
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 40 ہزار 51 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت نے کورونا کے مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ معاشرے کے تمام لوگ صحت حکام سے مکمل تعاون کریں تو مرض سے جلد چھٹکارا پایا جاسکتا ہے-