دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کہا ہے کہ سفر کا ارادہ رکھنے والے افراد ایک ماہ قبل کورونا ویکسین لگوانے کی کوشش کریں تاکہ ویکسین کی افادیت ظاہر ہو سکے-
اماراتی خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق ڈی ایچ اے کے پرائمری ہیلتھ کیئر سیکٹر میں پروگرام سروسز ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام ڈائریکٹر علیا محمد الدلال نے کہاکہ جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ہیلتھ کیئر سے مشورہ کریں اور اس کے مطابق ویکسین لگانے کا اہتمام کریں-
الدلال نے کہا کہ چونکہ ملک کے لحاظ سے ویکسین کی ضروریات مختلف ہیں اور کچھ کو دوسری ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے سفر سے کم از کم ایک ماہ قبل ویکسین لگوانے کی سفارش کی جارہی ہے-
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازتNode ID: 505046
-
امارات کے وزیر خارجہ نے کورونا کی تجرباتی ویکسین لگوا لیNode ID: 511546
-
بحرین: کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازتNode ID: 515366
الدلال نے کہا کہ کورونا کے باعث تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے جیسے ماسک پہننا، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا اور بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے-
ڈی ایچ اے میں فیملی میڈیسن فزیشن ڈاکٹر فاطمہ المرزوقی نے کہا کہ زیادہ تر بیماریاں کھانے کے دوران یا آلودہ ذرائع سے پیداہوتی ہیں- سفر کے دوران خوراک اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنا ضروری ہے-
المرزوقی نے صحت کی ہنگامی صورتحال کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سفری انشورنس کرانے کا مشورہ دیا-