Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں بلدیہ کے تفتیشی دورے

بلدیہ نے 107 کلو گرام پھل اور سبزیاں بھی ضبط کیں- (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی ٹیموں نے تفتیشی دوروں کے دوران بیکریوں میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے الشرائع علاقے کی بلدیہ نے علاقے میں قائم بیکریوں میں  خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے- 

بلدیہ نے اچانک تفتیشی دورے کیے تھے- (فوٹو عاجل)

الشرائع بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر محمد بن شجعان العصیمی نے بتایا کہ بلدیہ میں فوڈ اینڈ پبلک ہیلتھ کے اہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے مختلف بیکریوں کے تفتیش کے دوران جو خللاف ورزیاں ریکارڈ کیں ان میں کاغذ کی تھیلیوں کی عدم فراہمی اور روٹی کا ناقص وزن سرفہرست تھی ۔
متعدد بیکریوں میں بلدیہ کے شعبہ خوراک کی جانب سے مقرر کردہ وزن سے کم روٹی بنائی جاتی تھی جو قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے-
واضح رہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قانون کے مطابق روٹیاں پلاسٹک کی تھیلی میں پیک کرنا اور دینا منع ہے- اس کے لیے اب صرف کاغذ کی تھیلیاں استعمال کی جائیں گی-
 

بیکریوں میں بہت سے سامان ناقابل استعمال پایا گیا- (فوٹو عاجل)

العصیمی نے مزید بتایا کہ بلدیہ کی نگراں ٹیموں نے الشرائع محلے میں ٹھیلوں پرغیرقانونی طور پر فروخت ہونے والی سبزیاں اور پھل بھی ضبط کیے- ان کی مقدار 107 کلو گرام تھی- ضبط کی جانے والی سبزیاں اورپھل بہتر حالت میں ہونے کی وجہ سے انہیں فلاحی مرکز کو دے دیاگیا- 
العصیمی کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا فروخت کرنا منع ہے- انہوں نے شہریوں اورغیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ تمام اشیائے خورونوش لائسنس یافتہ سٹورز اور بقالوں سے خریدیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: