مریم نواز نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، بلاول اور آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لکھا ’مریم نوازشریف کی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ بی بی شہید کے مزار پر حاضری، پھولوں اور دعاؤں کے تحفے پیش کئے۔ یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر‘
مریم ارنگزیب کی ٹویٹ پر صارفین نے مختلف نقطہ نظر اپناتے ہوئے تبصرے کیے۔
شہیرعباس بلوچ نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’13 سال بعد مریم کو بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کا صدمہ یاد دلانے پر عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
کالا باغ ڈیم پر بھی اسٹڈی کروں گا،فیصل واوڈاNode ID: 386286
-
پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ: ’یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں‘Node ID: 524356
-
فردوس عاشق نے مریم نواز سے باکسنگ کا چیلنج قبول کر لیاNode ID: 526196
محمد منیر انور نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’سیاسی بصیرت اور وقت کا یہی تقاضا ہے کہ سیاست دان جمہور کی صحیح ترجمانی اور ملک وملت کی ترقی کے لئے ایک ساتھ چلیں اور عوام جس کو ووٹ کی طاقت سے منتخب کرے عنان حکومت اس کے سپرد کر دیا جائے۔‘
آصف 0011 ہینڈل سے مریم اورنگزیب کو جواب دیا گیا ’قبروں پر سیاست کو جمہوریت نہیں کہتے، جمہوریت اس دن ہو گی جس دن آپ ن لیگ کی صدر بن جائیں گی۔‘
’عمران استعفیٰ لے کر لان میں نہیں بیٹھے کہ کوئی آئے اور چھین کر لے جائے‘
قبل ازیں پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزرا فیصل واؤڈا اور فواد چودھری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں پی ڈی ایم کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے بہترین فورم پارلیمان ہے، سنجیدہ لوگ آگے آئیں تو بات ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز پارلیمنٹ کے رکن نہیں اس لیے وہ مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/36251/2020/py_yyy_ddy.jpg)
فواد چودھری نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’یہ تو شو پیس ہیں، اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے، یہ بچے ہیں ان سے کیا بات ہو گی۔‘
فیصل واؤڈا نے مریم نواز کی بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ کل ان کی بے چارگی اور رونا دھونا دیکھنے کو ملا۔ بقول فیصل واؤڈا مریم نواز قوم سے جھوٹ بول رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہیں اور استعفے مریم نواز مانگ رہی ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اصل فورم پارلیمنٹ ہی ہے۔ وہاں سنجیدہ لوگ بیٹھے ہیں، وہاں اس پر بات ہو سکتی ہے اور اتفاق رائے بھی ہو سکتا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/December/36251/2020/fysl_py_yy_ddy.jpg)