نقل و حمل کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کرائے پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے عمر کی قید نہیں۔ مقررہ شرائط پوری کرنے والے کو گاڑی کرایے پر دینے میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سعودائزیشن؟Node ID: 192961
کمیٹی کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت کی گئی جب سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ قانون کے مطابق رینٹ اے کار کمپنی والوں کی جانب سے عمر کے حوالے سے اعتراض عائد کرنا مناسب نہیں اگر کار کرایے پر حاصل کرنے والے کے پاس کارآمد ڈرائیونگ لائسنس اور اقامہ ہے تو کوئی امر مانع نہیں کہ اسے کرایے پرگاڑی نہ دی جائے۔
کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ رینٹ اے کار کمپنی کے بارے میں کسی قسم کی شکایت ہونے کی صورت میں ٹول فری نمبر938 پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔