سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 137 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی روز میں کورونا سے 7 افراد ہلاک ہوئے ۔
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 878 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 6 ہزار 230 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 228 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض سے 3 لاکھ 54 ہزار 81 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض ریجن میں ہوئی جن کی تعداد 41 رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مشرقی ریجن میں 18 ، مدینہ منورہ ریجن میں 11 ، عسیر ریجن میں مریضوں کی تعداد 7 رہی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں بچوں کو نہ لائیں، ترجمان
Node ID: 528856 -
مشرقی ریجن: چار دنوں میں ڈھائی ہزار افراد نے ویکسین لگوائی
Node ID: 528886
تبوک ریجن میں 6 افراد اس مرض میں مبتلا پائے گئے جبکہ نجران ریجن میں 5 اور شمالی حدود ریجن میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قصیم اور الباحہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 3 ، تین رہی جبکہ حائل اور جازان میں 2 ، دو اور الجوف ریجن میں ایک شخص میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا