(جاويد راہو ) المدد سندھی سنگت سعودی عرب میں مقیم سندھی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے بہترین کام کررہی ہے ۔یہ بات امریکہ سے آئے ہوئے سندھ اسکیل ڈویلپمنٹ کے چیئرمین علی حسن بھٹو نے سندھی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہاکہ مملکت میں مقیم سندھی کمیونٹی اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔اس ملک میں رہتے ھوئے اس کے قوانین کا احترام کریں۔سندھ اسکیل اورالمدد سنڈھی سنگت مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوںکوٹیکنیکل تعلیم دینی ہے جس سے ہمارے لوگوں کو روزگار ملے گا۔پاکستان کی مقامی ٹی وی چینل کے اینکر منصور مغری نے کہا کہ پی پی پی سندھ میں صرف کرپشن کر رہی ہے۔ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ المدد سندھی سنگت کے چیئرمین فرحان سومرو کا کہنا تھا کہ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ اپنی کمیونٹی کی مسائل حل کرنے سے خوشی ہوتی ہے۔ پروگرام میں نظر پیاسی، غلام نبی کورائی، نــجم علی کھاوڑ، حسین ،خالد ،سیف مگسی، سکند سندھی اور دانش لطیف نے شرکت کی۔