مدینہ میں سڑکوں پر گھومتے بھیڑیے کی ویڈیو وائرل
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھیڑیا شہر میں کہاں سے آیا ہے(فوٹو المرصد)
سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں دن کے وقت سڑک پر گھومتے بھیڑیے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق ایک مقامی شہری نے گذشتہ روز مدینہ منورہ کے الغربیہ پٹرول سٹیشن اور القمۃ سپر مارکیٹ کے درمیان بھیڑیے کو گھومتے اور پھر کبری (برج) پر چڑھتے ہوئے دیکھ کر اس کی ویڈیو بنالی تھی۔
مقامی شہری ویڈیو میں بچوں کو خبردار کرتے ہوئے سنا جارہا ہے کہ یہاں بھیڑیا گھوم رہا ہے ہوشیار رہو۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھیڑیا سڑک سے گزر کر برج کا رخ کررہا ہے اور مقامی شہری مسلسل وڈیو بنارہا ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھیڑیا شہر میں کہاں سے آیا ہے اور شہریوں کو اس کے خطرات سے بچانے کے لیے متعلقہ حکام نے کیا کارروائی کی ہے۔