Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نورا فتیحی نے انڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کر لیا تھا؟

لوگوں کے رویوں کی وجہ سے نورا نے کینیڈا جانے کا فیصلہ کر لیا تھا (فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام)
مختصر عرصے میں اپنے کِلر مووز سے بالی وڈ میں اپنی پہچان بنانے والی ’ڈانسنگ کوئین‘ نورا فتیحی اس وقت فلم انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔ 
’دلبر دلبر‘ میں اپنے بیلی ڈانس سے بالی وڈ میں تہلکہ مچانے والی نورا فتیحی نے فلم ’باٹلا ہاؤس‘ میں ماضی کے مشہور گانے ’ساقی ساقی‘ میں بھی اپنے رقص سے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔
جس کے بعد نورا کئی فلموں کے آئٹم سانگز میں نظر آئیں اور حال ہی میں انہوں نے مشہور گلوکار گرو رندھاوا کے گانے ’ناچ میری رانی‘ میں بھی پرفارم کیا جسے یوٹیوب پر ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
مراکشی نژاد کینیڈین ڈانسر نورا فتیحی نے ’واٹ ویمن وانٹ‘کے نام سے پروگرام میں کرینہ کپور کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ کینیڈا سے انڈیا آئیں تو انہیں زیادہ لوگ جانتے نہیں تھے، لوگوں کے رویوں اور کچھ مشکلات کی وجہ سے انہوں نے کینیڈا جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
نورا نے بتایا کہ ’ابتدا میں ایک خاتون ڈائریکٹر نے انہیں اپنے گھر بلاکر تضحیک کی اور خوب تنقید کی تھی،وہ باقاعدہ مجھ پر چلائی تھیں کہ تمہیں بالکل کام نہیں آتا اور تم صلاحیتوں سے عاری ہو، تمہارے جیسے لوگ ہمارے پاس پہلے ہی بہت ہیں۔‘

 نورا نے بالی وڈ میں کام کا آغاز فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا تھا۔ (فوٹو: نورا فتیحی انسٹاگرام)

نورا نے ڈائریکٹر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعے کے بعد میں گھر جا کر بہت روئی اور انڈیا چھوڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا تھا تاہم بعد میں اپنی محنت سے بالی وڈ انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔‘
اس انٹرویو میں کرینہ کپور نورا فتیحی سے کافی متاثر دکھائی دیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور سیف ان کا ڈانس مل کر دیکھتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں۔
نورا نے ازراہ مذاق کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے خواہش کا اظہار کیا جس پر کرینہ کپور نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ابھی چار سال کا ہے جس کے جواب میں نورا نے کہا کہ ’میں انتظار کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘

شیئر: