انڈیا میں حکومت نے 45 کروڑ مالیت کے 73 لڑاکا اور 10 تربیتی طیاروں کو خریدنے کی منظورے دے دی ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق تیجاس ایم کے ون اے لائٹ کومبیٹ ایئرکرافٹ میں کئی صلاحیتیں موجود ہیں۔
انڈیا کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بارے میں ٹویٹ کی کہ 'ایل سی اے تیجاس آنے والے سالوں میں انڈین ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔ ایل سی اے تیجاس میں نئی ٹیکنالوجی ہے، جس میں زیادہ تر کا استعمال (انڈیا میں) پہلے کبھی نہیں ہوا۔'
The LCA-Tejas is going to be the backbone of the IAF fighter fleet in years to come. LCA-Tejas incorporates a large number of new technologies many of which were never attempted in India. The indigenous content of LCA-Tejas is 50% in Mk1A variant which will be enhanced to 60%.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) January 13, 2021