Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، روسی تعلقات کے 95 برس

دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر 30 برس پورے ہوں گے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امسال روس کی طرف سے سعودی عرب کو تسلیم کیے جانے کے 95 سال مکمل ہوجائیں گے- دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر 30 برس پورے ہوں گے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کے آرزو مند ہیں- ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی پیدا کریں اور مشترکہ مفادات کا خیال رکھیں-
روسی وزیر خارجہ نے ماسکو میں اپنے سعودی ہم منصب سے  مذاکرات کے بعد کہا کہ ہم دونوں نے شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا- طے پاگیا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا-
روسی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہاکہ ان کا ملک متعدد شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرے گا اور روسی ویکسین سعودی عرب پہنچانے کے لیے  کوشاں ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: