امارات: سکول کھولنے کا فیصلہ واپس
جمعرات 14 جنوری 2021 22:55
سکولوں کے منتظمین ایس ایم ایس کے ذریعے سرپرستوں کو آگاہ کررہے ہیں- (فوٹو نیوز واچرز)
اماراتی وزارت تعلیم و تربیت نے تا اطلاع ثانی سکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کردیا- پروگرام تھا کہ آئندہ ہفتے سے طلبہ سکولوں میں حاضری دیں گے-
الامارات الیوم کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نے سکولوں اور طلبہ کے والدین کو پیغام بھیجا ہے کہ تا اطلاع ثانی آن لائن ہی تعلیم ہوگی-
وزارت کی متعلقہ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر سکولوں سے رابطے کرکے انہیں نئے فیصلے سے آگاہ کردیا-
سکولوں کے منتظمین نے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے تمام طلبہ کے والدین کو نئے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تااطلاع ثانی تعلیم آن لائن ہوگی-
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اتوار 17 جنوری 2021 سے سکولوں میں تعلیم شروع ہونا تھی-
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں