Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں لاکھوں ریال کے کیبل چوری، تیرہ غیرملکی گرفتار 

زیرتعمیرعمارت سے کیبل اور کاپر کاٹنے والے آلات چوری کیے تھے۔( فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں  پولیس نے جدہ میں کیبل چوری کرنے والے تیرہ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان محمد الغامدی نے بتایا  ان میں گیارہ پاکستانی، ایک انڈین اور ایک سوڈانی ہے۔ یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  ترجمان کا کہنا ہے کیبل چوروں کو جدہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ایک زیرتعمیرعمارت سے الیکٹرک کیبل اور کاپر کاٹنے والے آلات چوری کررہے تھے۔
مسروقہ اشیا کی قیمت 18 لاکھ 80 ہزار ریال کے لگ بھگ تھی۔ چوری کی وارداتیں جدہ میں مختلف مقامات پر کی گئیں۔
غیرملکی گروہ میں شامل تمام تیرہ افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: