پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 213 نئے کیسز، تین اموات
پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 213 نئے کیسز، تین اموات
پیر 25 جنوری 2021 16:27
کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 92 ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 200 سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 213 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ 198 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 352 تک پہنچ چکی ہے‘۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 2 ہزار 92 ہے جن میں سے 333 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیرعلاج ہیں‘۔
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں رہے جن کی تعداد 75 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
الشرقیہ ریجن میں کورونا کے 29 مریض سامنے آئے جبکہ الحدود الشمالیہ ریجن میں مریضوں کی تعداد گیارہ رہی، الباحہ ریجن میں چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 38، الحدو الشمالیہ ریجن میں دس ، القصیم اور مدینہ منورہ ریجن میں چھ ، چھ اور حائل ریجن میں تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
الباحہ اور حائل ریجن میں دو ، دو جبکہ الجوف ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک 3 لاکھ 66 ہزار 584 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 58 ہزار 137 اس مریض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔