Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی ترسیل زر، ولی عہد کی جیکٹ اور سفری پابندیوں میں توسیع سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’ہمارا مقصد اپنے ملک کو نئی انسانی تہذیب کا بانی بنانا ہے۔‘ (فوٹوـ اے ایف پی)
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی گئی جبکہ سعودی آرامکو نے مشرق وسطیٰ کے سب سے قیمتی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔
دارالحکومت ریاض میں  فیوچر انویسٹمنٹ انیشیئٹو (ایف آئی آئی) کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد ہوا جس میں اولمپکس میڈلسٹس، سیاسی رہنما، نوبل انعام یافتہ افراد اور عالمی سی ای اوز نے شرکت کی۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی۔
اس کے علاوہ  سعودی عرب میں پاکستانی پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول اور جنرل سٹورز، غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کے حوالے خبر نمایاں رہی۔

غیر ملکیوں کی ترسیل زر بڑھ گئی، 19.3 فیصد ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب میں 2020 کے دوران غیرملکیوں کے ترسیل زر میں 19.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چار برس سے ترسیل زر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی تھی۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق تارکین وطن نے 2020 کے دوران 149.69 ارب ریال اپنے وطن بھجوائے۔ 2019 کے مقابلے میں 24.16 ارب ریال (19.26 فیصد) زیادہ بھجوائے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں اتوار کو کھلی کچہری

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں اتوار 31 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق’ اتوار کی صبح ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک سفارتخانے کے چانسری ہال میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ممبران اپنی شکایات تحریری طور پر، پاسپورٹ، شنا ختی کارڈ اور اقامے کی کاپی کے ساتھ پیش کریں‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب: سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں 17 مئی تک توسیع

سعوی وزارت داخلہ نے  جمعے کو اعلان کیا کہ ’کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے  پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت  کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے‘۔
’ اب 31 مارچ  کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا شیٹول  تبدیل کردیا گیا ہے‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری
سعودی کابینہ نے گذشتہ بدھ کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی۔
یہ منظوری ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہے۔ گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہو گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا

سعودی ولی عہد کے مطابق ’ہمارا مقصد اپنے ملک کو نئی انسانی تہذیب کا بانی بنانا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ویژن 2030 کے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی حکمت عملی پیش کی ہے، جو معاشی تنوع کی جانب ایک روڈ میپ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اتوار کو اپنی تقریر میں سعودی ولی عہد نے جو پی آئی ایف کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ ’ہمارا مقصد اپنے ملک کو نئی انسانی تہذیب کا بانی بنانا ہے۔‘
درحقیقت سعودی عرب ایک ایسے مرحلے میں اپنی ویژن حکمت عملی کو بڑھا رہا ہے جب دنیا وبا سے نبرد آزما ہے اور ماہرین عالمی معیشت کی بحالی کے بارے میں غیریقینی کا شکار ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریاض کو ہدف بنانے کی مذمت، دفاع میں اپنے پارٹنر کی مدد کریں گے: امریکہ

سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی: فائل فوٹو 

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی ۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’ہم مزید معلومات اکھٹا کر رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

کورونا پر تحقیق میں سعودی عرب عالمی سطح پر 14 ویں نمبر پر

کورونا وائرس سے متعلق سعودی عرب 915 سائنسی مضامین شائع کر چکا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

کورونا وائرس پر تحقیق میں سعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پر چودہویں نمبر پر رینک کیا گیا ہے۔
عرب ممالک میں سعودی عرب کا شمار پہلے نمبر ہر ہوتا ہے جب کہ جی ٹوئنٹی ممالک میں بارہویں نمبر پر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس کی تحقیق میں سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر سترہویں نمبر پر تھا جو اب چودہویں نمبر پر رینک کیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی آرامکو مشرق وسطیٰ کے قیمتی ترین برانڈز میں پہلے نمبر پر

آرامکو نے اپنی برانڈ ویلیو میں 20 فیصد کمی کے باوجود اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی: فوٹو عرب نیوز

سعودی آرامکو نے مشرق وسطیٰ کے سب سے قیمتی برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو برانڈ فنانس گلوبل 500 نے اپنی رواں سال کی رپورٹ میں مملکت کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی کی قیمت 37 اعشاریہ پانچ ارب ڈالر لگائی ہے۔
برانڈ فنانس کے سی ای او ڈیوڈ ہیگ کا کہنا ہے کہ ’آرامکو تیل کی صنعت میں چھپی ہوئی ایک دیوہیکل کمپنی ہے، جس کے برانڈ نے آخرکار عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ہمیشہ بزنس ٹو بزنس برانڈ کے طور پر جانا جاتا رہا ہے لیکن اس میں مشہور صارف برانڈ بننے کی امنگیں ہیں۔‘

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ولی عہد کی جیکٹ اور غترہ، پھر سولڈ آؤٹ

کچھ ہی دیر میں مارکیٹ سے دونوں چیزیں سولڈ آؤٹ ہوگئیں: فوٹو واس

ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کی سربراہی کے دوران جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا وہ ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے سب سے پہلے یہ سوال اٹھایا کہ ولی عہد نے جو جیکٹ اور غترہ پہنے رکھا ہے وہ کس برانڈ کا ہے اور کہاں فروخت ہوتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بقالوں اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا نفاذ کب سے؟
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بقالوں (جنرل سٹور) اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا اطلاق 10 فروری 2021 سے ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ضوابط پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ 10 فروری اور دوسرا مرحلہ 29 جون سے شروع ہوگا۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں ہر گھنٹے طلاق کے سات واقعات، اسباب کیا ہیں؟

 ایک سال میں طلاق کے واقعات سے 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا: فوٹو اے ایف پی

خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں میں طلاق کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ ہر طرف سوال اٹھنے لگا کہ اس کے اسباب کیا ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بیس سے زیادہ اسباب ہیں۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں پاکستانی پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول
سعودی عرب میں سفارت خانے اور قونصلیٹ کی جانب سے 2021 کے لیے پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فیسوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ 
نئے جاری ہونے والے شیڈول میں پانچ سال کے لیے تجدید کیے جانے والے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 84 ریال کردی گئی ہے جوکہ سال 2020 میں 86 ریال تھی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

کم آمدنی والے ملکوں کو کورونا ویکسین کی فرا ہمی کے لیے سعودی کوششیں

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے علاج، ویکسین کے لیے ریسرچ اور تیاری کی مد میں بھاری بجٹ فراہم کیا ہے: فوٹو فری پکس

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کم آمدنی والے ملکوں جیسے یمن اور افریقی ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے ویکسین تیار کرنے والے اداروں سے مذاکرات کر رہا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق الجدعان نے منگل کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن اور بعض افریقی ممالک ’کوفیکس پروگرام‘ کے ذریعے مطلوبہ تعداد میں کورونا ویکسین حاصل نہیں کر سکتے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ساڑھے گیارہ ارب ریال کے بدعنوانی کیس میں 32 افراد گرفتار

سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن ’نزاھہ‘ نے 11.6 ارب ریال باہر بھیجے جانے کی کوشش اور بدعنوانی کیس کی تحقیقات میں 32 افراد کو گرفتارکیا ہے۔
 کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن  کمیشن ’نزاھہ‘ کے عہدیدار نے بتایا کہ’ فوجداری کا ایک بڑا کیس ریکارڈ پر آیا ہے جس میں سرمایہ کار، بینک اہلکار، پولیس افسراورغیرملکی ملوث ہیں‘۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی کتنے بجے سوتے ہیں؟

عام طور پرسعودی شہری رات ایک سے ڈیڑھ بجے تک سو جاتے ہیں: فوٹو فری پکس

اقوام عالم میں سونے کی عادات کا جائزہ لینے والی ایک ایپلی کیشن ’سلیپ سائیکل‘ نے خطے کے مختلف ممالک کے شہریوں کے سونے کے اوقات بتائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری خطے کے باقی ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں دیر سے سونے کے عادی ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

بقالوں اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا نفاذ کب سے؟

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بقالوں (جنرل سٹور) اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا اطلاق 10 فروری 2021 سے ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ضوابط پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ 10 فروری اور دوسرا مرحلہ 29 جون سے شروع ہوگا۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غیرملکی تین برس میں ایک گاڑی درآمد کر سکتے ہیں

سعودی وزارت داخلہ نے گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ڈرونز سعودی عرب لانے کی شرائط مقرر کی ہیں۔
اخبار 24  نے انجمن تحفظ صارفین کے حوالے سے بتایا ہے کہ  سعودی عرب نے کیمرے لانے کے متعدد ضابطے جاری کیے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: