اقامہ ہولڈر کے تابعین بھی ابشر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں
’غیر ملکیوں کے تابعین اپنے اقامہ نمبر سے جبکہ وزٹ ویزوں پر آنے والے انٹری نمبر سے ابشر میں اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہوں گے‘ (فوٹو: نبض)
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اقامہ ہولڈر کے تابعین اب ابشر میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے ابشر آن لائن سسٹم میں غیر ملکیوں کے تابعین کے علاوہ وزٹ ویزے کےحامل افراد اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر ملکیوں کے تابعین اپنے اقامہ نمبر سے جبکہ وزٹ ویزوں پر آنے والے افراد کے علاوہ جی سی سی ممالک کے شہری ’رقم الحدود‘ یعنی انٹری نمبر سے ابشر میں اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہوں گے‘۔
’یہ افراد اپنے اکاؤنٹ خود کار مشینوں کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی دفتر میں جاکر یا بھر بینکوں کے آن لائن سسٹم سے کھول سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ سروس محکمے کی طرف سے آن لائن فراہم کی جانے والی خدمات کا حصہ ہے جس میں مذکورہ افراد محکمے کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر مختلف سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں‘۔