یہ سروسز پہلے یہاں دستیاب نہیں تھیں۔( فوٹو پاکستان قونصلیٹ)
سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کیا ہے۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ( ایف آرسی) اور کسی شخص کے وفات کی صورت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے نادرا کے شناختی کا رڈ کی منسوخی کی سروسز جدہ قونصلیٹ میں شروع کی گئی ہیں جو پہلے دستیاب نہیں تھیں۔
قونصل جنرل خالد مجید نے نادرا آفس میں ان خدمات کا افتتاح کیا(فوٹو پاکستان قونصلیٹ)
جدہ قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل خالد مجید نے پیر کو نادرا آفس میں ان خدمات کا افتتاح کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی کے کے لیے نادرا کے فعال کردار کو سراہا۔
سعودی عرب کے ویسٹرن ریجن میں رہنے والے پاکستانی اب جد ہ قونصلیٹ (نادرا آفس) کی ان سروسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ حالیہ اقدام قونصلیٹ جنرل جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری کوششو ں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جدہ قونصلیٹ جنرل میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ تیزی اور سہولت سے ممکن ہو رہے ہیں۔
الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولتیں میسر ہیں جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ اور جمع کرنا جیسے امور شامل ہیں۔