سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے درمیان پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ چیلنجوں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی طرف سے لیبیا میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم
Node ID: 538716
عرب نیوز اور سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انتونی بلنکن کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی۔
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے علاوہ مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مملکت کے اپنے عوام اور سرزمین کے تحفظ میں مدد دیں گے۔
امریکی صدر نے سعودی عرب کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں خارجہ پالیسی پر اپنے پہلے خطاب میں کیا تھا۔