Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت داخلہ: ’ایس او پیز کی پابندی کریں تو کرفیو نہیں لگے گا‘

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کرفیو نہ لگنے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام کورونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں گے تب تک کرفیو نہیں لگایا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کی صورت میں کرفیو کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
طلال الشلھوب نے کہا کہ متعلقہ ادارے مملکت بھر میں کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی چوکس ہیں۔
ترجمان وزار ت داخلہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک ہو چکا ہے اور یہ خطرے کی علامت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان دنوں سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ  رہی ہے اوراس میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے خاتمے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔ (فوٹو: سبق)

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وبا کے خاتمے  کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔
سعودی عرب میں  کورونا کے نئے کیسز گزشتہ چند دنوں سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ 
’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 317 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 278 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘

شیئر: