Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹ میں درد کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟

بعض اوقات پیٹ کا درد بے آرامی کے نتیجے میں بھی ہوتا ہے (فوٹو: فری پک)
پیٹ میں درد ایک عام بیماری ہے، یہ عموماً پسلیوں کے نیچے سے ناف تک ہوتا ہے۔
 پیٹ میں  کئی اعضا جیسے معدہ، جگر، پھیپھڑے، باریک اور موٹی آنتیں، اور اسی طرح خون کی بڑی شریانیں وغیرہ ہوتی ہیں۔ 
پیٹ میں درد کی سنگین وجوہات میں اپینڈیکس اور حمل کے مسائل شامل ہیں تاہم زیادہ تر صورتوں میں پیٹ میں درد خطرناک نہیں ہوتا ہے اور آپریشن کے بغیر ٹھیک ہو جاتا ہے۔
بعض اوقات  یہ بے آرامی کے نتیجے میں بھی ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں مریض کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔
کبھی کبھی پیٹ میں درد خود بخود ختم جاتا ہے اور اس کا سبب بھی معلوم نہیں ہوتا ہے۔
سیدتی ڈاٹ نیٹ نے اس بارے میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں ماہر معدہ و ہیپاٹولوجسٹ ڈاکٹر محمد رشید نے پیٹ کے درد کے اسباب اور علاج  کے طریقوں کے بارے میں بتایا ہے۔

پیٹ میں درد کی وجوہات

عام طور پر لوگ اپینڈیسائٹس، کھٹی ڈکاریں، السر، انفیکشن اور حمل کی پریشانیوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔ 
پیٹ کے درد کی بہت ساری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے کوئی شخص اپنے پیٹ میں تکلیف محسوس کرتا ہے، ان میں سے کچھ وجوہات اچانک وقوع پذیر ہوتی ہیں جیسے دل کا دورہ اور نمونیہ، جگر میں تکلیف، رانوں میں تکلیف، کچھ جلدی بیماریاں، پیٹ کے پٹھوں میں تناؤ، قبض وغیرہ ہونا شامل ہیں۔ 
اسی طرح پیٹ کے درد ہونے کی وجوہات میں پیشاب آنے میں دشواری یا آنتوں کی نقل و حرکت کے مسائل یا پھر حیض کی صورت میں بھی پیٹ درد ہو سکتا ہے۔

 تھکاوٹ کے ساتھ پیٹ کے شدید درد کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔ (فوٹو: فری پک)

پیٹ میں درد کی وجہ کا تعین کرنا ڈاکٹر کے لیے مشکل ہوتا ہے، اسی لیے وہ مریض سے کئی سوالات پوچھتا ہے اور پھر احتیاط سے اس کا معائنہ کرتا ہے۔
ہر ڈاکٹر کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ مریض کو پیٹ درد کی صورت میں سرجری یا ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہ پڑے۔

پیٹ کے درد کا علاج

پیٹ میں درد عارضی ہو یا دائمی مریض کو ایمرجنسی یا معدے کے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے، تاکہ یہ یقینی طور پر معلوم ہوسکے کہ وہ آنت میں چپکنے جیسے بڑے مسئلے کا شکار نہیں ہے۔
عارضی پیٹ درد کی علامات میں جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ، اسہال، ڈکاریں اور دیگر متعدد علامات ہوسکتی ہیں، اس کا علاج  درج ذیل طریقوں سے کیا جاتا ہے۔
مائع اشیاء کا کثرت سے استعمال کریں، پین کلر ادویات کھائیں تاکہ درد میں کمی ہو، قبض کش ادویات کھائیں۔
 تھکاوٹ کے ساتھ پیٹ کے شدید درد، خون کی قے، جسم میں کمزوری وغیرہ کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

شیئر: