Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیرقانونی طریقے سے عسکری وردیاں فروخت کرنے پر 2 دکانیں سیل

یونیفارم کی تیاری کے لیے ادارہ امن عامہ سے لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض پولیس نے مختلف سرکاری اداروں کی شراکت سے تشکیل دی گئی ٹیموں کے ہمراہ یہاں غیر قانونی طریقے سے عسکری وردیاں، بیجز تیار اور فروخت کرنے پر 2 دکانوں کو سیل کردیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض گورنریٹ کا کہنا ہے کہ گورنر ریاض اور نائب گورنر کی ہدایات کے بعد ریاستی سلامتی کمیٹی کی جانب سے مسلسل معائنے اور نگرانی کا عمل جاری رکھا اور یہاں عسکری وردیوں کی تیاری اور فروخت کرنے والی دکانوں کی نگرانی کی گئی اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف باقاعدہ آپریشن کیا گیا۔
ریاض گورنریٹ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن وزارت نیشنل گارڈ، وزارت تجارت، ریاستی سلامتی کی جنرل پریذیڈنسی، ریاض ریجن پولیس، محکمہ پاسپورٹ، ریاض لیبر آفس اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے  انجام دیا گیا۔
تفتیشی ٹیموں نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی دونوں دکانوں کو سیل کرکے وہاں موجود یونیفارمز اور دیگر اشیا ضبط کرلیں۔
واضح رہے کہ عسکری اداروں کے یونیفارمز، بیجز اور دیگر اشیا کی تیاری و فروخت کے لیے باقاعدہ ادارہ امن عامہ سے لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔
 

 

شیئر: