Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران فلم کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا: پرینکا چوپڑا

چوپڑا جونس ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھیں(فوٹو اے ایف پی)
بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کورونا کی وبا کے دوران فلم کی شوٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہا۔
عرب نیوز کے مطابق سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوارڈ یافتہ اداکارہ جو اس وقت لندن میں ایک سے زیادہ پروجیکٹس کی شوٹنگ کر رہی ہیں نے کہا کہ برطانوی حکومت کی جانب سے فلم کےسیٹس پر سخت پابندیوں کے نفاذ کے باوجود جس میں ہر روز کورونا وائرس کی جانچ پڑتال شامل ہے، ’ یہ اب بھی ایک قسم کا عجیب سا تجربہ ہے۔‘
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ’بطور اداکار ہم اب بھی دوسرے اداکاروں کے سامنے اپنے ماسک اتارتے  ہیں، آپ جانتے ہو اور یہ اس کام کا حصہ ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعتاً پریشان کن ہے کیوں کہ آپ کو پتہ ہی نہیں ہے۔‘
امریکی گلوکار اور نغمہ نگار نک جونس سے شادی کرنے والی چوپڑا جونس نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے لیے بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے شوہر ٹائپ ون ڈائبیٹک ہیں اور اس وقت ان کی والدہ ان کے ساتھ رہ رہی ہیں۔
پرینکا چوپڑا نے مزید کہا ’میں بھی جاب پر ہوتی ہوں، آپ جانتے ہو ، میں سیٹ پر سیکڑوں لوگوں کے ہونے کی ذمہ دار ہوں۔ لہذا میں اسے بہت، بہت سنجیدگی سے لیتی ہوں۔‘
چوپڑا جونس ’ٹیکسٹ فار یو‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھیں جس کے فنکاروں میں سیم ہیگن، سیلائن ڈیون اور رسل تووے بھی شامل تھے۔
 

شیئر: