Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سفارتخانے میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا افتتاح

سفیر پاکستان نے نادرا کی جانب سے سفارتخانے میں ون ونڈو آپریشن پر نادرا کی تعریف کی (فوٹو: پاکستان ایمبیسی)
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا افتتاح کر دیا ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق نادرا کی یہ سہولت پہلے سفارتخانے میں دستیاب نہیں تھی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی یہ سہولت نادرا کی ویب سائٹ پر آن لائن حاصل کرتے تھے۔
 
تاہم آن لائن نظام بیشتر پاکستانیوں کے لیے پیچیدہ تھا اور وہ اس پروسیجر کو مکمل کرنے کے لیے ایجنٹوں کو اضافی فیس دینے پر مجبور تھے۔
اعلامیے کے مطابق اب درخواست گزار مذکورہ سرٹیفکیٹ اسی دن مقررہ فیس ادا کرکے ایمبیسی سے حاصل کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں فوتگی کی صورت میں شناختی کارڑ کی منسوخی اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فراہمی کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔
سفیر پاکستان نے نادرا کی جانب سے سفارتخانے میں ون ونڈو آپریشن پر نادر کی تعریف کی۔
خیال رہے یکم فروری کو مذکورہ سہولیات جدہ قونصلیٹ میں شروع کی گئی تھی جو کہ پہلے دستیاب نہیں تھیں۔

شیئر: