ڈاکٹر فہد بن حسن العقران سعودی پریس ایجنسی کے ڈائریکٹر مقرر
ڈاکٹر فہد بن حسن العقران سعودی پریس ایجنسی کے ڈائریکٹر مقرر
ہفتہ 13 فروری 2021 19:38
ڈاکٹر فہد العقران نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔(فوٹو عرب نیوز)
مملکت میں سعودی پریس ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین اور میڈیا کےقائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے حال ہی میں ڈاکٹر فہد بن حسن العقران کو سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایس پی اے سعودی عرب کی پہلی سرکاری خبر رساں ایجنسی ہے جو 1971 میں قائم کی گئی تھی۔
ڈاکٹر فہد العقران اس سے قبل سعودی پریس ایجنسی کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فہد جدہ سے جاری ہونے والے عربی روزنامہ المدینہ میں 2002 سے چیف ایڈیٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
ایس پی اے 1971 میں قائم کی گئی مملکت کی پہلی سرکاری نیوز ایجنسی ہے۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب کے قدیم ترین اخبارات میں سے ایک روزنامہ المدینہ کے پرنٹر، المدینہ اسٹیبلشمنٹ فار پریس اینڈ پبلشنگ بورڈ کے ممبر بھی رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر فہد العقران سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین اور اس کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
1963میں پیدا ہونے والے فہد العقران نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ 2002 سے 2005 تک جی سی سی ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور اس کے ساتھ ساتھ2001 سے 2004 تک عرب ڈسٹری بیوٹرز یونین کے بورڈ ممبر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فہد گذشتہ سال ریاض میں ہونے والی جی -20 کانفرنس کی میڈیا کمیٹی کے سیکرٹری جنرل بھی تھے۔
ڈاکٹر فہد 2002 سے المدینہ اخبار کے چیف ایڈیٹر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیوز ایجنسی کے ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی پروگراموں کےسربراہ بھی ہیں۔
گذشتہ سال جی-20 میڈیا کمیٹی کا انتظام سنبھالتے ہوئے انہوں نے مقامی اور غیر ملکی پریس نمائندوں کو سربراہی اجلاسوں اور کانفرنسوں میں 135 سے زیادہ نیوز کوریج فراہم کرنے کے لئے ضروری وسائل اور خدمات کو کامیابی کے ساتھ ترتیب دیا۔
اس سے قبل فہد العقران نے2019 میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ خلیج کانفرنس، عرب کانفرنس اور اسلامی سربراہی کانفرنس کے لئے بھی میڈیا کمیٹی کی سربراہی کی۔
ڈاکٹر فہد العقران متعدد کانفرنسوں کے لیے غیر ملکی دوروں میں سعودی عرب کے میڈیا وفود میں شامل رہ چکے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری دوروں پر بھی ان کے ساتھ رہے ہیں۔