Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 7 لاکھ  دینار اینٹھنے والے کویتی کو جیل

خاتون کا رابطہ 2012 میں کویتی شہری سے ہوا تھا- (فوٹو: المصری الیوم)
ایک کویتی شہری نے شادی کا جھانسہ دے کرخاتون سے 7 لاکھ دینار اینٹھ لیے- چھ برس سے پیار محبت کی کہانی چلا رہا تھا-
کویتی جریدے الانبا کے مطابق کویتی شہری نے اپنی تعمیراتی کمپنی کے ذریعے ایک خاتون کے ساتھ  تعلقات استوار کیے۔ اسے شادی کا جھانسہ دے کر اس سے مالی فائدے حاصل کرتا رہا- دھوکہ دہی کا قصہ نقطہ عروج کو پہنچا تو خاتون نے عدالت کے ذریعے اس سے رقم کا مطالبہ کر دیا اور ادا نہ کرنے پر عدالت نے اسے جیل بھیج دیا-

کورٹ نے 51 سالہ شہری کی اپیل مسترد کردی تھی- (فوٹو: کویتی میڈیا)

کویتی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں دھوکہ دہی کا سب سے بڑا واقعہ ہے- سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے  فیصلے کے خلاف 51 سالہ  کویتی شہری کی اپیل مسترد کردی- ہائیکورٹ نے اسے 56 سالہ  مقامی خاتون کو دھمکانے اور ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوششوں کا مجرم قرار دے دیا تھا- کویتی شہری نے صرف ایک معاملے میں اس سے دو لاکھ 66 ہزار دینار اینٹھے تھے- ہائیکورٹ نے اسے دو برس قید اور 5 ہزار دینار جرمانے کی سزا بھی سنائی-
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے مقامی شہری کی کمپنی سے اپنا گھر بنوانے کے لیے 2012 میں رابطہ  کیا تھا- اسی دوران اس کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوگئی- ٹھیکے دار نے اس سے شادی کی خواہش ظاہر کی- 2017 میں ٹھیکے دار نے واٹس اپ پیغام بھیجا کہ اس کی کمپنی کے بعض ملازم  تمہارے ساتھ میرے تعلقات کا آڈیو اور وڈیو ریکارڈ منظر عام پر لانے کی دھمکی دے رہے ہیں- ٹھیکے دار نے اس سے ریکارڈ کو پبلش ہونے سے روکنے کے لیے مطلوبہ رقم حوالے کر دی- پھر اسے بدنامی کا خوف سوار ہو گیا- ٹھیکے دار نے اس کے دو اکاؤنٹ سے دو لاکھ  دینار نکلوائے- کچھ رقم ٹھیکے دار کے مندوب اور کچھ رقم خود اسے اور کچھ ایک عرب ملک میں اس کے قیام کے دوران اس کے ساتھیوں کو بھجوائی-
سی آئی ڈی افسر نے کویتی ٹھیکے دار کی اشتعال انگیز حرکتوں اور سرگرمیوں کے بارے میں عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا- جس میں بتایا گیا کہ اس نے کب کیسے اور کتنی رقم خاتون سے وصول کی-
متاثرہ خاتنون کی وکیل حصۃ عبید نے بتایا کہ کل ملا کر اس کی موکل کویتی ٹھیکے دار کو 7 لاکھ دینار دے چکی ہے-
 
کویت کی خبروں کے لیے اردو نیوزکویت گروپ جوائن کریں

شیئر: