Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی کے 41 ہزار چھاپے ، 56 تجارتی ادارے سیل

چھاپہ مہم میں 260 انسپکٹرز نے حصہ لیا- (فوٹو: سبق)
مکہ میونسپلٹی نے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کی خاطرمقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی مراکز اور غذائی اشیا فراہم کرنے والے سینٹرز پر 41 ہزار چھاپے مارے- خلاف ورزیاں ثابت ہونے پر 56 تجارتی ادارے سیل کردیے گئے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری میئر انجینیئر عبداللہ الزایدی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بیشتر کاروباری مراکز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں جبکہ مکہ کے محلوں اور ریجن کے شہروں میں صحت عامہ، صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کا معیار بھی بلند ہوا ہے-

بیشتر کاروباری مراکز ایس او پیز کی پابندی کررہے ہیں- (فوٹو: سبق)

الزایدی نے بتایا کہ 41170 چھاپے مارے گئے-  خلاف ورزیوں پر 56 ادارے سیل کیے گئے اور 193 کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور اصلاح حال کے لیے نوٹس جاری کیےگئے-
الزایدی نے توجہ دلائی کہ بیشتر خلاف ورزیاں گاہکوں اور کارکنان میں سماجی فاصلے، ماسک کے حوالے سے ریکارڈ کی گئیں جبکہ درجہ حرارت کی جانچ بھی نظر انداز کی جارہی تھی- 260 انسپکٹرز چھاپہ مہم میں شریک ہوئے- الزایدی نے سب لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خاتمے میں تعاون کریں- شکایات مرکز 940 چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے رابطہ کرکے خلاف ورزیوں سے مطلع کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: