وزیر اعظم عمران خان نے جب پیر کی شام کو ٹوئٹر پر ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اعلان کیا کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار سے کہیں گے کہ وہ ان 20 متنازعہ پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے درخواست دیں جن پر اپوزیشن دھاندلی کا شور مچا رہی ہے تو تحریک انصاف کے حامی اور حکومتی اراکین نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ لیے۔
وزیر اعظم کے اعلان پر ان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ان کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آپ چیمپیئن ہیں۔ جب اخلاقی اور دلیرانہ فیصلے کی بات ہو تو کوئی آپ کو چیلینج کرنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔‘
مزید پڑھیں
-
’پی ٹی آئی امیدوار 20 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کی درخواست دیں‘Node ID: 543391
شہباز گل نے لکھا کہ’PTI چار سال تک چار حلقے کھلوانے کے لیے احتجاج کرتی رہی۔ اور خان نے ن لیگ کے دو دن رونے پر دوبارہ الیکشن کے لیے اپنے ہی امیدوار کو ہدایت کر دی۔ یہ ہوتاہے لیڈر اور لیڈرشپ۔ جو جنرل جیلانی کے گملے میں پلے بڑے ہوں وہ کیا جانیں بہادری کو۔‘
فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے تو عمران خان کے فیصلے کی تعریف کرنے کے لیے 31 سال قبل کی ویڈیو لے آئے۔
فرخ حبیب نے 1989 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب انڈین کھلاڑی سری کانت عمران خان کی گینڈ پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو وہ امپائر کے فیصلے سے ناخوش دکھائی دیے۔
وزیراعظم عمران خان نے آج یاد تازہ کردی جب 1989 بھارتی بلے باز سری کانتھ میچ میں آؤٹ ہوگیا تو اس نے رونا شروع کردیا
جس پر کپتان عمران خان نے بلے باز کو دوبارہ باری دی وہ اگلی ہی گیند پر پھر آؤٹ ہوگیا تھا
دوبارہ پولنگ کی آفر سے ن لیگ کا دھاندلی کا رونادھونا بھی کلین بولڈکردیا ہے https://t.co/GSfEyWYLl3 pic.twitter.com/SdKGLKicvO— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 22, 2021
اس پر عمران خان نے ان کو دوبارہ بیٹنگ کے لیے بلایا اور اگلے ہی گیند میں ان کو دوبارہ آؤٹ کیا۔
مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرخ حبیب نے لکھا ’وزیراعظم عمران خان نے آج یاد تازہ کردی جب 1989 بھارتی بلے باز سری کانتھ میچ میں آؤٹ ہوگیا تو اس نے رونا شروع کردیا۔ جس پر کپتان عمران خان نے بلے باز کو دوبارہ باری دی وہ اگلی ہی گیند پر پھر آؤٹ ہوگیا تھا۔ دوبارہ پولنگ کی آفر سے ن لیگ کا دھاندلی کا رونا دھونا بھی کلین بولڈ کردیا ہے۔‘
این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا ’اللہ نے انسان کے ہاتھ نیت اور کوشش دی ہیں کامیابی وہ دیتا ہیں۔‘
You are the champion. No one could dare to challenge you, when it comes to moral and daring decisions. https://t.co/q3iMqyMBon
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 22, 2021