Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کی تنخواہ بھی ’سریع‘ نظام کے تحت ہوگی؟

’بہت جلد تنخواہوں کی منتقلی بھی سریع کے ذریعہ کی جاسکے گی‘ ( فوٹو: سبق)
بینکوں کے ما بین رقوم کی منتقلی کے نئے نظام ’سریع‘ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئے نظام میں ملازمین کی تنخواہ کی منتقلی شامل نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ایک شخص نے سریع کی انتظامیہ سے پوچھا ہے کہ ’کیا ملازمین کی تنخواہوں کی منتقلی بھی سریع نظام کے ذریعہ ہوگی خاص طور پر ان دنوں میں جب تنخواہ دینے کی تاریخ میں چھٹی کا دن ہو‘۔
اس پر انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سریع نظام اس وقت افراد اور اداروں کی رقوم کی منتقلی کے لیے مختص ہے‘۔
’اس نظام کے ذریعہ اس وقت تنخواہوں کی منتقلی شامل نہیں تاہم بہت جلد اسے بھی شامل کیا جائے گا‘۔
واضح رہے کہ سعودی سینٹرل بینک نے گزشتہ دنوں بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا فوری نظام متعارف کرایا تھا جسے سریع کا نام دیا گیا ہے۔

شیئر: