فوری ترسیل کے نئے نظام ’سریع‘ کے بعد تنخواہ کب ملے گی؟
سنیچر 27 فروری کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہوں گی۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کے نئے نظام ’سریع‘ نے کہا ہے کہ سنیچر 27 فروری کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری نہیں ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ وضاحتی بیان ان افواہوں کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے جن میں دعوی کیا جارہا تھا کہ فوری ترسیل کے نئے نظام ’سریع‘ کے اجرا کے بعد آئندہ جمعے اور سنیچر یعنی ویکلی آف کے دنوں میں ملازمین کو تنخواہیں ملنے لگیں گی۔
اگر27 تاریخ جمعے کو ہوگی تو ایسی صورت میں جمعے اور اگر سنیچر کو ہوگی تو اسی روز انہیں تنخواہ مل جائے گی۔
سریع نے بیان میں کہ فی الوقت تنخواہیں مقررہ تاریخ پر فراہم کرنے کے لیے سسٹم میں تبدیلی کی کوشش کی جارہی ہے۔
مثلا اگر آئندہ 27 تاریخ سنیچر کو ہوگی تو اسی دن ملازمین کو تنخواہ مل جائے گی انہیں مزید ایک دن یعنی اتوار کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ جب تک سسٹم تبدیل نہیں ہوگا اس وقت تک ملازمین کی تنخواہیں سنیچر کو 27 ویں تاریخ ہونے کے باوجود اتوار کو ہی دی جائیں گی۔
البتہ اگر 27 تاریخ جمعے کو ہوگی تو ایسی صورت میں سابقہ نظام کے مطابق ملازمین کو ایک دن پہلے تنخواہ جاری کردی جائے گی ۔جمعرات 26 تاریخ کو تنخواہ مل جائے گی۔