ترکی نے ایران کی جانب سے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگانے پر انقرہ میں تہران کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق ترکی نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے کہا کہ انقرہ امید کرتا ہے کہ تہران ’دہشت گردی‘ کے خاتمے میں ترکی کا ساتھ دے گا۔
مزید پڑھیں
-
ترکی کرد سیاستدان کو فوری رہا کرے، یورپی عدالت برائے انسانی حقوقNode ID: 526801
-
امریکہ کی اردوغان کے خلاف پالیسی انقرہ کے لیے ’خطرے کی گھنٹی‘Node ID: 537166
-
اردوغان کی ’توہین‘ کے الزام میں مشہور اداکار کو جیل جانے کا خطرہNode ID: 544891
خیال رہے گزشتہ ہفتے ایران نے ترکی کے سفیر کو طلب کیا تھا۔
تہران نے ترک صدر اور وزیر خارجہ کی جانب سے ایران پر عراق اور شام میں مداخلت کرکے خطے کو عدم استحکام میں مبتلا کرنے کے الزام کے بعد سفیر کو طلب کیا تھا۔
ترکی اور ایران شام میں متحارپ گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایران بنیادی طور پر شیعہ گروپوں کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ ترکی شام کے صدر بشار الاسد کے مخالفین کی حمایت کر رہا ہے۔