Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار علاقوں میں مزید چھ مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 23 روز کے دوران 188 مساجد عارضی طور پر بند کی گئی ہیں( فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے چار علاقوں میں 12 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید 6 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بیان میں بتایا کہ ان چار علاقوں میں بارہ مساجد بند کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے۔ سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کردی جائیں گی۔ 
وزارت اسلامی امور کا کہنا تھا کہ گزشتہ 23 روز کے دوران مملکت بھر میں 188 مساجد کورونا کے مریض ریکارڈ پر آنے کے  پیش نظر بند کی گئیں۔ ان میں سے 170 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے پھر نمازیوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد میں نماز باجماعت کے ساتھ  اپنی اور دوسرے نمازیوں کی صحت و سلامتی کو اوپر رکھیں جو شخص اپنے اندر کورونا کی علامتیں محسوس کرے وہ کسی بھی صورت میں مسجد نماز پڑھنے نہ جائے اور گھر پر ہی نماز کا اہتمام کرے۔ 

شیئر: