سعودی موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے پانچ علاقوں میں اتوار 7 مارچ کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ویب نیوز عاجل کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نجران ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں اتوار موسم گردآلود رہے گا جس سے حد نگاہ بھی متاثرہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
گرد وغبار کے دوران محفوظ ڈرائیونگ کیسے کریںNode ID: 534961
-
جمعرات کو گرد وغبار کے طوفان سے کونسے علاقے متاثر ہوں گےNode ID: 546021
ان ریجنز میں ہونے والا گردوغبار کا سلسلہ مملکت کے مغربی حصوں کو بھی متاثر کرکے گا جبکہ ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریڈ سی میں ہوا شمال سے شمال مغربی سمت اور جنوب سے جنوب مشرقی سمت چلے گی جس کی رفتار 18 سے 45 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ کھلے سمندر میں موجیں ایک سے ڈیرھ میٹر تک بلند ہوں گی۔
اس حوالے سے ماہرموسمیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک موسم میں کسی خاص تبدیلی کی توقع نہیں بعض علاقوں میں گردوغبار رہنے کا امکان ہے۔