تفریحی سرگرمیوں پر پابندی کے خاتمے پر ایس او پیز کا خیال رکھا جائیگا
تفریحی سرگرمیوں پر پابندی کے خاتمے پر ایس او پیز کا خیال رکھا جائیگا
اتوار 7 مارچ 2021 18:33
کورونا وائرس کے باعث پابندی سے تفریحات کا شعبہ بہت متاثر ہوا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں آج سے تفریحی مراکز اور ہوٹلوں پر کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ان سہولیات کے دوبارہ آغاز میں ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا شروع کرنا اور سینما گھروں کو دوبارہ کھولنا، تفریحی اور اس طرح کی دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
تفریحی سرگرمیوں سے متعلق گذشتہ ایک سال سے پابندیوں کے باعث یہ شعبہ بدترین متاثر ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے سے متعلق پابندیوں نے ریستوران، سینما گھروں اور دیگرعوامی مقامات کو اپنے دروازے بند کرنے پر مجبور کر رکھا تھا۔
ٹورازم اینڈ ڈویلپمنٹ گروپ میں عبدالمحسن الحکیر انٹرٹینمٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تفریحی مقامات اورسینما ہال اتوار سے دوبارہ کھولے جا رہے ہیں۔
تاہم بتایا گیا ہے کہ کسی قسم کی پارٹیوں کے لیے یا میٹنگ ہال اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری سہولیات کی معطلی برقرار رہے گی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ معطلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک حکومت کی جانب سے یہ سہولیات کھولنے کے لیے انہیں مطلع نہیں کیا جاتا۔
ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد ابتدائی طور پر تجارت میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد سعودی شہریوں کو جم یا ورزش سنٹرز میں جا کر ورزش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔