Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: سرکاری سکولوں میں غیرملکی طلبہ کا اندراج چار اپریل سے

رجسٹریشن کا سلسلہ  15 اپریل تک جاری رہے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم غیرملکی طلبہ سرکاری سکولوں میں چار اپریل سے اندراج کرا سکتے ہیں۔
وزارت تعلیم کے مطابق ’رجسٹریشن کا سلسلہ 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ دس روز کے دوران نرسری سے بارہویں جماعت تک کے لیے اندراج کی سہولت ہوگی۔‘
الامارات الیوم کے مطابق ’پرائمری کی پہلی کلاس میں ایسے بچوں کا داخلہ ہوگا جو 31 اگست کو چھ برس کے ہوچکے ہوں- نرسری میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ بچے کی عمر چار سال ہو۔ نرسری کے دوسرے لیول میں ایسے بچوں کا داخلہ ہوگا جن کی عمر پانچ برس ہوچکی ہو گی۔‘
متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے غیرملکی طلبہ کے اندراج کی کئی شرائط مقرر کی ہیں۔
اس میں اہم یہ ہے کہ 85 فیصد سے کم نمبر رکھنے والوں کو داخلہ نہیں ملے گا جبکہ عربی، انگریزی اور ریاضیات کی مضامین میں اے اور بی لیول میں 85 فیصد تک نمبر مطلوب ہوں گے۔ 
سکول کے کل طلبہ کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ بیس فیصد غیرملکی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ 
سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے والے غیرملکی طلبہ سے سالانہ چھ  ہزار درہم فیس وصول  کی جائے گی۔ اندراج کی کارروائی آن لائن ہوگی۔ 

شیئر: