ریاض: چوری کی وارداتیں کرنے والے 6 افراد گرفتار
جمعرات 11 مارچ 2021 21:05
یہ لوگ مسروقہ سامان سکریپ میں فروخت کررہے تھے- (فوٹو الریاض)
ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف محلوں میں وارداتیں کرنے والے 4 سعودی شہری اور 2 بنگلہ دیشی گرفتار کرلیے گئے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الکریدیس کا کہنا ہے کہ وارداتیں کرنے والے عمر کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں ہیں-
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ لوگ زیر تعمیرعمارتوں کے الیکٹرانک اور تانبے کا سامان، سریے وغیرہ چوری کررہے تھے- یہ لوگ مسروقہ سامان سکریپ میں فروخت کررہے تھے- یہ مسروقہ سامان جمع کرنے کے لیے ایک احاطے کو گودام کے طور پر استعمال کررہے تھے- بیشتر مسروقہ اشیا بازیاب کرلی گئیں-
الکریدیس نے بتایا کہ چوروں کے چھ رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں