Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 351 نئے مریض، ایکٹیو کیسز بڑھ گئے

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید سات مریض چل بسے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 351 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 239 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید سات مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 563 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  تین ہزار 40  ہوگئی، جن میں سے 553 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 175 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 74 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں13، القصیم ریجن میں 12، عسیر ریجن میں 8، حائل اور الجوف ریجن میں سات، سات، تبوک ریجن میں چار،الحدود الشمالیہ اور جازان ریجن میں تین، تین ، نجاران ریجن میں دو جبکہ الباحہ ریجن میں ایک مریض سامنے آیا ہے۔
اب تک تین لاکھ 82 ہزار 59 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 72 ہزار 456 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: