Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی سالہ بچی کی ہلاکت، تحقیقاتی کمیشن سے 72 گھنٹے میں رپورٹ طلب

 بچی کھیلتے ہوئے استراحہ سے باہر نکل گئی تھی۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں میئر ریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے ماں کی موجودگی میں ڈھائی سالہ بچی شھد کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
ایک استراحہ ( گیسٹ ہاوس ) کے باہر بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کیا تھا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا جہاں استراحہ میں خاندانی تقریب ہورہی تھی۔ بچی کھیلتے ہوئے استراحہ سے باہر نکل گئی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض کے میئر نے دارالحکومت کے جنوب مغربی علاقے الواشلۃ میں ڈھائی سالہ بچی کی ہلاکت کے حقائق جاننے کے لیے فوری طور پر تحقیقاتی کمیشن قائم  کیا ہے۔ 
شہزادہ فیصل بن عیاف نے حکم دیا ہے کہ کمیشن 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے۔

شیئر: