طلاق پر منفرد جشن، سابق شوہر کے گھر کے سامنے آتشبازی
خاتون اپنی خوشی کا اظہار سیٹیاں بجاتے ہوئے کرتی رہیں۔ ( فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں ایک خاتون نے طلاق کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا، جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
المرصد اور مز مز ویب کے مطابق سیاہ عبایہ میں خاتون نے سابق شوہر کے گھر کے سامنے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خوشی کا اظہار سیٹیاں بجاتے ہوئے کرتی رہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں۔ بعض لوگوں نے طلاق کا جشن منانے پر تنقید کی۔ کئی لوگوں نے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
ایک صارف نے ٹوئٹرپر لکھا کہ ’یہ جشن پشیمانی کا سب سے بڑا ثبوت ہے‘۔
ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خاتون نے طلاق ملنے پر جس انداز سے خوشی کا اظہار کیا ہے یہ اس سے لگتا ہے کہ وہ مشکل میں تھی اور ا ب وہ خوش ہے۔ تاہم دیگر لوگوں کی رائے مختلف بھی ہو سکتی ہے۔ ہر شخص اظہار رائے میں آزاد ہے‘۔
واضح رہے اس سے قبل ایک سعودی خاتون نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔
اس ویڈیو پر سعودی حاتون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعض لوگوں نے ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔