Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پانچ علاقوں میں مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 45 روز میں بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 357 ہو گئی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے بدھ کو مملکت کے پانچ علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوجانے پر مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
سبق اور اخبار 24 کے مطابق گذشتہ 45 روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 357 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 336 کو سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے انتظامات مکمل ہونے پر بحال کیا گیا۔
وزارت اسلامی امور نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’چار مساجد ریاض ریجن، دو جازان، دو حدود شمالیہ جبکہ تبوک اور نجران میں ایک، ایک مسجد بند کی گئی ہے۔‘
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’ریاض ریجن میں دو، قصیم اور الشرقیہ میں ایک ایک مسجد سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دی گئی۔‘
وزارت اسلامی امور نے نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ اپنی صحت و سلامتی اور اپنے پیاروں کی خاطر کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں۔‘

شیئر: